پنجاب سے بلوچستان کا طالب علم جبری لاپتہ ،مشکے فوجی کیمپ سے لاپتہ نوجوان بازیاب نہیں ہوسکا

 


پاکستان کے صوبہ پنجاب  سرگودھا سے بلوچستان کا طالب علم حامد بلوچ ولد خان محمد سکنہ ضلع کیچ، تحصیل بلیدہ  پاکستانی فورسز خفیہ اداروں کے ہاتھوں  جبری لاپتہ ہوگیا  ۔

لاپتہ طالب علم 7 ویں سمسٹر شعبہ سوشیالوجی، یونیورسٹی آف سرگودھا میں زیر تعلم ہے۔ ان کے طالب علم ساتھیوں اور اہل خانہ نے طالب علم کہ فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

دریں اثناء  جبری لاپتہ حاصل بلوچ بلوچ ولد  محمد حسن، ساکن آوارن مشکے تنک کے اہلخانہ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  24 اپریل 2024 کو فوج نے ان کو مشکے بھنڈکی چیک پوسٹ ، بلا کر بعد ازاں  جبری لاپتہ کردیا۔ جس کے بعد وہ لاپتہ ہے ۔ 



انھوں نے  تمام انسان دوست، سیاسی و سماجی کارکنان،بلوچ عوام اور دیگر مظلوم  عوام سے اپیل کی ہے کہ حاصل بلوچ کی بازیابی کے لیے آواز بلند کریں۔ جبری گمشدگی اور بلوچ نسل کشی کے خلاف مزاحمت کریں ۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post