بلوچ خواتین کو بدنام کرنے کیلے پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو خفیہ ایجنسیوں نے خود کش ظاہر کردی

 


بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند اور ممبر بلوچستان اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کیچ سے تعلق رکھنے والی عدیلہ نامی پسند کی شادی کرنے والی  لڑکی کو   پریس کانفرنس  کرک خود خودکش حملہ آور ظاہر کردی ۔ 

 سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ آج جس خاتون کو خودکش بمبار بنا کر پیش کیا گیا ہے، اس نے درحقیقت رُودبُن کیچ میں اپنے والدین کی مرضی کے خلاف شادی کی تھی۔ لڑکی نے والدین کو فون کر کے کہا کہ وہ گھر واپس نہیں آ رہی، اور پھر جو کچھ ہوا، وہ آپ کے سامنے ہے ۔

آپ کو علم ہے گذشتہ دنوں پولیس کی جانب سے تھریٹ الرٹ جاری کی گئی جہاں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کوئٹہ میں ایک خاتون خودکش حملہ آور داخل ہوئی ہے جس میں آج پریس کانفرنس کرنے والی لڑکی عدیلہ بلوچ کی نام دی گئی تھی۔

آج پریس کانفرنس کے حوالے سے شال میں مقیم صحافیوں کا کہنا ہے اس پریس کانفرنس کو صرف چند صحافیوں کو بلایا گیا تھا۔


Post a Comment

Previous Post Next Post