پسنی مسلح افراد نے ایک شخص کو اغوا کرلیا ، کیچ سے ایک بازیاب

 

کیچ جبری لاپتہ نوجوان بازیاب

بلوچستان ضلع گوادر کے تحصیل پسنی میں خلیل نامی نوجوان دیگر دوستوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر پرندوں کے شکار کھیلنے  کوسٹل ہائی وے پر جارہے تھے کہ نامعلوم کرولا سوار مسلح افراد نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار کر گرادیا اور بندوق کے زورپر اسے اغوا کرکے لاپتہ کردیا ۔


بتایا جارہاہے کہ مزکورہ نوجوان نے اس سے قبل فوج کے سامنے ہتھیار پھینک دیاتھا ۔ 


علاوہ ازیں ضلع کیچ کے تحصیل دشت سے گذشتہ سال جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والا ولید ولد حمزہ آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ہے۔


انکی بازیابی کی تصدیق علاقائی ذرائع نے کردی ہے-


ولید ولد حمزہ کو ایک سال قبل دشت زریں بگ کراس سے اس وقت پاکستانی فورسز نے حراست بعد لاپتہ کردیا تھا جب وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ سفر کررہے تھیں واقعہ میں انکے تین دیگر ساتھیوں کو بھی لاپتہ کیا گیا۔

ولید کے ہمراہ جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے انکے ساتھی بعد ازاں بازیاب ہوگئے تھے تاہم ولید ولد حمزہ ایک سال بعد آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ہے-


Post a Comment

Previous Post Next Post