خاران: معدنیات لیجانے والی ٹرک پر مسلح افراد کا حملہ



بلوچستان ضلع خاران سے کراچی جانے والی روڈ پر کنری کراس کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے کرومائیٹ سے بھری ٹرک پر فائرنگ کی جس سے  گاڑی کو نقصان پہنچا ۔

 فائرنگ سے پہلے مسلح افراد نے ڈرئیوروں کو گاڑی سے اتار دیا۔

 مذکورہ مقام پر اس سے قبل بھی قومی معدنیات لے جانے والی ٹرکوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے جنکی ذمہ داریاں آزادی پسند تنظیمں  قبول کرتی آئی ہیں ۔ 

 تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post