کوئٹہ پولیس موبائل قریب بم دھماکہ 2 افراد ھلاک ، مسلح افراد گھر میں گھس کر 3 افراد کو قتل 4 زخمی کردیئے



بلوچستان کوئٹہ کے علاقہ کچلاک میں بم دھماکہ 2 افراد ھلاک ،تفصیلات کے مطابق  کچلاک میں پولیس موبائل کے قریب کا دھماکہ ہوا جس میں دو افراد ھلاک ہوگئے ۔ 

تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ بم کا نشانہ پولیس گاڑی تھی یا ھلاک ہونے والے افراد تھے ۔

اھر خضدار کھٹان میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد ھلاک  اور 4 زخمی ہوگئے۔ 

واقع کے بعد  لواحقین نے جھالاوان ہسپتال کے سامنے نعشیں رکھ کر روڈ بلاک کر کے احتجاجی دھرنا دے دیا ۔

متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ  ہمیں اسلم نامی شخص کی طرف سے بار بار دھمکیاں مل رہے تھے ، اور اسلم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہمارے گھر میں گھس کر ہمارے  تین افراد کو قتل اور چار کو زخمی کر کے فرار ہوگئے ۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post