قلات اور مستونگ کے پہاڑوں میں گذشتہ روز پاکستانی فوج کی فضائی فوج کشی کے دوران تین افراد ھلاک ہوگئے ہیں ،
دوسری جانب پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) نے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی ہے کہ مزکورہ فوجی کشی دوران تین افراد مارے گئے ہیں ۔
آئی ایس پی آر کا دعوی ہے کہ فوج کشی دوران آپریشن کے دوران مسلح تنظیم بی ایل اے کے تین ارکان مارے گئے جبکہ تین زخمی ہو گئے ہیں-
تاہم آئی ایس پی آر نے ھلاک اور زخمیوں کے نام تفصیلات جاری نہیں کیے ہیں ۔