ڈاکٹر عبدالحئی کی جبری گمشدگی کی تفصیلات انکے اہلخانہ نے وی بی ایم پی کو فراہم کردیئے ہیں ۔ نصراللہ بلوچ

 


کوئٹہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ڈاکٹر عبدالحئی کی جبری گمشدگی کی تفصیلات انکے اہلخانہ نے وی بی ایم پی کو فراہم کردیا ۔ 


انہوں نے تنظیم سے شکایت کی کہ ڈاکٹر عبدالحئی ولد محمد اسلم کو رواں سال یکم جون کو آواران شہر سے انکے کلینک سے فورسز نے غیر قانونی طریقے سے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا ہے۔  خاندان کو ڈاکٹر عبدالحئی کے حوالے سے معلومات بھی فراہم نہیں جارہا ہے جسکی وجہ سے خاندان ذہنی کرب و اذیت میں مبتلا ہیں ۔ 


چیرمین نے کہاہے کہ  تنظیمی سطح پر ڈاکٹر عبدالحئی کے اہلخانہ کو یقین دھانی کرائی گئی ہےکہ انکے کیس کو لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن اور حکومت فراہم کیا جائے گا اور انکی باحفاظت بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی ۔



نصراللہ بلوچ نے کہا ہےکہ ڈاکٹر عبدالحئی ایک معزز پیشے سے تعلق رکھتا ہے ، جسکی جبری گمشدگی باعث تشویش اور ملکی قوانین و انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ڈاکٹر عبدالحئی کی جبری گمشدگی کا نوٹس لے اور انکی بازیابی کو فوری طور پر یقینی بنائے اور اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں منظر عام پر لا کر عدالت میں پیش کیاجائے تاکہ انکے خاندان انکی جبری گمشدگی کی وجہ سے ذہنی کرب و اذیت میں مبتلا ہے اس سے انہیں نجات مل سکے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post