کوئٹہ پاکستانی فورسز کے ہاتھوں چار نوجوان جبری لاپتہ

 


بلوچستان کے مرکزی دارالحکومت کوئٹہ سے پاکستانی فورسز نے چار افراد  صہیب لانگو ولد محمد دین لانگو، وقاص ولد محمد بخش ، نثار احمد اور امجد بلوچ کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ ہے۔

بتایا جارہاہے کہ ان میں سے صہیب لانگو کو کلی اسماعیل سے جبکہ وقاص کو کل ہدہ منو جان روڑ سے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا گیا ہے۔ جبکہ اس سے قبل 21 جولائی کو اتوار کے روز امجد بلوچ نامی نوجوان کو بھی پاکستانی فورسز نے پی ٹی سی ایل کالونی جی پی و چوک کوئٹہ سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا اس طرح  بائیس جولائی کو پاکستانی فورس نے شال سے نثار احمد نامی نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا گیا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔



Post a Comment

Previous Post Next Post