کیچ کے مرکزی شہر تربت میں بم دھماکہ ، ایک شخص زخمی

 


کیچ پولیس کے مطابق اب سے کچھ دیر پہلے تربت میں میر عیسی قومی پارک کے نزدیک بم دہماکہ ہوا جس کے نتیجے میں شہاب ولد امیرساکن صلالہ بازار زخمی ہوگیا  جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق ضلع انتظامیہ کی جانب سے میر عیسی قومی پارک میں گذشتہ شب سموراج کلچر اینڈ لٹریری فیسٹیول کا افتتاح کیا گیا تھا، فیسٹیول کے تحت مختلف پروگراموں کا سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہے گا۔

آخری اطلاع تک مزکورہ بم حملے کی ذمہداری کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post