تربت ،بولان فورسز اور پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ، دھماکہ خیز مواد سے تباہ، اہلکار یرغمال

 


  تربت ( نامہ نگار ) تربت کے علاقے کلاتک میں واقع پولیس کی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے چیک پوسٹ کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے کے دوران مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر موجود پولیس اہلکاروں کو یرغمال بھی بنایا تاہم فوری طور پر جانی نقصان سے متعلق کوئی مصدقہ اطلاع سامنے نہیں آ سکی۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کی جانب سے سڑک پر چیکنگ کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

حکام کی جانب سے تاحال واقعے کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

بولان: بیبی نانی میں قابض پاکستانی فورسز کی چوکی پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک، دو زخمی

دوسری جانب  بولان کے علاقے بیبی نانی میں قابض پاکستانی سیکورٹی فورسز کی ایک چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔

حملے کے نتیجے میں قابض فورسز کا ایک اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دو دیگر اہلکار زخمی ہوئے۔

اب تک کسی بھی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post