گرمیوں میں کوئی میلہ منعقد نہیں کیا جاتا تھا ، مگر راجی مچی کے راہ میں روڑے اٹکانے کیلےفٹبال میلہ رکھاگیا ہے ۔ بی وائی سی

 


بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ گوادر اور کیچ کی ضلعی انتظامیہ نے 21 جولائی سے 29 جولائی تک ایک میلہ اور فٹبال ٹورنامنٹس کا اعلان کیاہے۔ حالانکہ اس سے قبل گرمیوں میں کیچ اور گوادر میں کوئی میلہ منعقد نہیں کیا جاتا تھا۔ تمام خیمے، اسپیکر اور دیگر ضروری اشیاء کیچ اور گوادر کے دکانوں سے اٹھا لی گئی ہیں۔

ترجمان نے کہاہے کہ  اس اقدام کا خالص مقصد ان ضروری اشیاء کو بلوچ راجی مچی کے لیے استعمال ہونے سے روکنا ہے۔  خیمے اور اسپیکر کی دکانوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ بلوچ راجی مچی کے لیے کوئی سامان فراہم نہ کریں۔

انھوں نے کہاہے کہ یہ ریاستی بوکھلاہٹ اور خوف کی واضح نشانی ہے، ریاست اپنی شکست کا اعلان کر چکی ہے۔ بلوچ راجی مچی 28 جولائی سے پہلے ہی کامیاب ہو چکا ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post