کراچی راجی مچی کے حوالے چاکنگ اور پمفلٹ تقسیم کرنے والے 4 کارکن حراست بعد لاپتہ

 


کراچی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی  ترجمان کے بیان کے مطابق آج نوالین  میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تین کارکنان، شہداد بلوچ، صدام بلوچ اور باسط بلوچ کو بلوچ راجی مچی کے حوالے سے وال چاکنگ اور پمفلٹ تقسیم کرنے کے دوران DSP کلاکوٹ نے غیر قانونی طور پر گرفتار کیا۔ تینوں بلوچ نوجوانوں کو تھانے لے جانے کے بعد انٹیلیجنس ایجنسیوں کے حوالے کیا گیا ہے، اور وہ اس وقت تھانے میں موجود نہیں ہیں۔اور چند گھنٹوں  پہلے بی وائی سی کراچی کا مزید ایک کارکن عبدالرحمٰن شاہمیر بلوچ کو بھی فورسسز گھر سے اٹھا کر لے گئے ہے۔

ترجمان نے کہاہے کہ ہم واضح اور دو ٹوک الفاظ میں ریاست کو بتانا چاہتے ہیں کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی اس عوامی تحریک کو طاقت کے ذریعے ختم کرنا ناممکن ہے۔ طاقت کا استعمال کرکے ریاست بلوچ عوام کو اشتعال دلا رہی ہے، جس کے بعد عوامی ردعمل کی تمام تر ذمہ داری ریاست پر عائد ہوگی۔


Post a Comment

Previous Post Next Post