سوئی سے کراچی جانے والی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں -ـ بی آرجی

 


بلوچ ری پبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ شب سوئی سے کراچی جانے والے 36 انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔

انھوں نے کہاہے کہ گزستہ شب سندھ کے ضلع کشمور  “کے  علاقے عبداللہ بورڈ کے قریب سوئی سے کراچی جانے والے 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو بی آر جی کے سرمچاروں نے دھماکہ خیز مواد رکھ کر اڑا دیا ہے ـ۔

ترجمان دوستین  بلوچ نے کہا ہے کہ دھماکے کے بعد کراچی سمیت اندرون سندھ کو گیس کی سپلائی مکمل طور پر بند ہوگئی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post