آواران پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف



آواران بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے کل رات بارہ بج کر پینتالیس منٹ پر تیرتیج آواران کے مرکزی کیمپ پر حملہ کرکے دشمن فوج کو نقصان پہنچایا۔


انھوں نے کہاہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب آواران کے علاقے تیرتیج میں قائم پاکستانی فوج  کے کیمپ پر سرمچاروں نے دو راکٹ فائر کئے جو کیمپ کے اندر جا گرے جس سے دشمن فوج کو جانی ومالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بی ایل ایف مقبوضہ بلوچستان میں متواتر پاکستانی فوج اور اسکے ہمنواؤں اور تنصیبات کو نشانہ بنا رہی ہے۔ قابض ریاست کے افواج اور تنصیبات کے علاوہ معاشی نظام کو نشانہ اس وقت تک بنا تے رہیں گے جب تک پاکستانی افواج مقبوضہ بلوچستان سے انخلاء پر مجبور نہ ہو۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور دشمن فورسز پر حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post