بی ایل ایف نے تربت میں گرفتار فوجی اہلکاروں کی ویڈیو فوٹیج جاری کردی



بلوچستان  لبریشن فرنٹ نے پاکستانی فوج کے دو اہلکاروں کی ویڈیو فوٹیج جاری کی ہے جنہیں بی ایل ایف کے سرمچاروں نے گرفتار کیا تھا اور بعد میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کیا گیا تھا۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 10 جون 2024 کو پاکستانی فوج کے دو اہلکاروں کو کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے آپسر سے حراست میں لے کر گرفتار کیا تھا، جس کی شناخت بشیر احمد ولد منظور اور رازق ولد میاں داد کے نام سے ہوئی تھی جس کی ویڈیو فوٹیج آج بی ایل ایف کے میڈیا چینل آشوب پر جاری کی گئی ہے

ویڈیو میں دونوں فوجی اہلکار اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے فوج سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہیں اور گزر بسر کیلئے ائندہ فوج کے ساتھ کوئی تعلق نہ رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہیں 

دونوں گرفتار فوجی اہلکاروں کو بی ایل ایف نے بلوچیت اور انسانیت کے ناطے رہا کیا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post