کوہلو غیرت کے نام پر خاتون قتل ، سوئی میں طوفانی بارش تین افراد ہلاک



 ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی شدید طوفانی بارش کی وجہ سے متعدد مکانات اور ہوٹل منھدم ہوگئے جس کی وجہ سے تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ 

سوئی کے مشہور سدا بہار ہوٹل کی چھت گرنے کی وجہ سے کوئٹہ سے آیا ہوا سی ٹی ڈی ٹیم کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر پانچ اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ 

واضع رہے کہ مزکورہ ٹیم پچھلے دو مہینوں سے سوئی میں چھاپے مار رہی تھی اور لوگوں کو جبری طور پر لاپتہ کرنے میں پاکستانی فوج کے ساتھ کام کررہی تھی۔ 

جبکہ سوئی کے علاقے سجو کالونی میں مکان کی چھت کرنے کی وجہ سے  ریاض  بگٹی  نامی نوجوان بھی جاں بحق ہوگیا۔ 

اس کے علاوہ سوئی شہر میں مخلتف مقامات پر مکانات گرنے سے جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

ادھر کوہلو کے علاقے سنٹری تمبو بازار میں غیرت کے نام پر خاتون کو قتل کردیا گیا ہے 

تفصیلات کے مطابق قتل ہونے والی خاتون بوٹا پواڈی کی بیٹی ہے، لاش کو اسپتال منتقل کر کے تفتیش کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

علاقائی زرائع کے مطابق قتل کا یہ واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post