پی ٹی ایم کے رہنما زبیر شاہ آغا کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتی ہوں ۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ



 شال بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے پشتون رہنما کے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے سوشل میڈیا ایکس پر لکھا ہے کہ آغا  زبیر شاہ   ایک دیرینہ سیاسی کارکن ہے جو ہمیشہ بلوچ، پشتون اور دیگر مظلوم قوموں کے حقوق کے لیے فرنٹ لائن میں کھڑے رہتے ہیں۔ 


انھوں نے کہاہے کہ ریاست اور اس کے ادارے ہمیشہ سیاسی کارکنان کو گرفتاری، جبری گمشدگیاں، ایف آئی آرز اور دیگر حربوں سے خاموش کرانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اب یہ تمام حربے ناکام ہوچکے ہیں، سیاسی و انسانی حقوق کے کارکنان اب ان حربوں سے اپنی حقوق کے جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے گے۔ 

‏ہم زبیر شاہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔


Post a Comment

Previous Post Next Post