پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے اے این ایف اہلکاروں پر حملہ کر کے دو اہلکاروں کو زخمی کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق آج، دوپہر 1:20 پر پنجگور کے علاقے چتکان میں جامع مسجد روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پاکستانی فورسز کے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے دو اہلکاروں کو شدید زخمی کیا ہے۔
پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسلح حملے میں دو اے این ایف اہلکار زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔