پسنی کے رہائشی طالب علم کو لاپتہ کرنے کے خلاف لواحقین نے مکران کوسٹل ہائی وے کو بلاک کردیا، مکران کا زمینی رابطہ کراچی سے منقطع ہو گیا ، پسنی ، گوادر ، تربت ، جیونی ، مند سمیت مکران کے دیگر شہروں سے آنے اور جانے والی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے پسنی وارڈ نمبر پانچ کے رہائشی کراچی یونیورسٹی کے طالب علم بہادر ولد بشیر احمد کو پسنی سے اغوا کردیا ، جس کے ردعمل میں انکے لواحقین نے الصبح پسنی پریس کلب کے سامنے مین شاہراہ پر دھرنا دے دیا اور سڑک کو آمدورفت کے لیے بند کر دیا ۔ بعد ازاں انہوں نے پسنی زیرو پوائنٹ کا رخ کرکے مکران کوسٹل ہائی وے پر رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک کر دیا، جس سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ۔
شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔
، مکران کوسٹل ہائی وے بند ہونے سے کراچی سے مکران کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے اور کراچی سے مکران کے لئے ٹریفک کی روانی متاثر ہے اور شاہراہ کے دونوں اطراف مسافر پھنس گئے ہیں تاہم ابھی تک مظاہرین سے مزاکرات مزاکرات کے لیے کوئی نہیں پہنچ سکا ہے ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ جبتک انکے پیارے کو بازیاب نہیں کیا جاتا شاہراہ بند رہے گی ۔