بلیدہ، زامران اور مستونگ میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

 


 بلوچ لبریشن آرمی  بی ایل اے کے ترجمان  جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے بلیدہ، زامران اور مستونگ میں تین مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا، جن میں دو اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔


انھوں نے کہاہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے بلیدہ کے علاقے گِلی میں قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔


ترجمان نے کہاہے کہ  بی ایل اے کے سرمچاروں نے زامران میں جاپشان اور تنک کے درمیانی علاقے میں قابض پاکستانی فوج کے پیدل اہلکاروں کو گھات لگاکر نشانہ بنایا، سرمچاروں نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو دشمن اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔


اس طرح  سرمچاروں نے 2 جون 2024 کو مستونگ کے علاقے اسپلنجی، مَرو کنڈ میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپ کے ایک چوکی میں موجود اہلکاروں کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں دو دشمن اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔


بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقصد کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گے ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post