گوادر نوعمر لڑکا فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ ، گومازی ندی سے زخمی شخص برآمد



بلوچستان کے ضلع گوادر پاکستانی قابض ریاستی خفیہ اداروں نے رواں مہینے  13 جون 2024 کو فقیرکالونی میں 14 سالہ  عبداللہ ولد محمد وارث نامی نوعمر  بچے کو جبری  اغواہ کرلیا ہے۔  

لواحقین نے سیاسی سماجی انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا سمیت ہر فورم پر کم عمر عبداللہ کی بازیابی کیلے آواز اٹھائیں ۔

دریں اثناء ضلع کیچ کے علاقہ گومازی ندی سے ایک نامعلوم  شخص زخمی حالت میں بیہوش ملی ہے جسے  تشویشناک حالت میں تمپ ضلع کیچ کے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ 


مقامی انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ مذکورہ شخص کی ورثاء کی تلاش میں مدد کریں ۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post