آواران: جھاؤ میں پاکستانی فورسز کی فوجی کشی کی تاریاں مکمل فو جی قافلوں کی آمد

 


بلوچستان ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ میں پاکستانی فورسز قافلے آنے شروع ہوگئے ہیں ،فوج کشی کا خدشہ ۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کی بڑی تعداد کو گزشتہ رات سے جھاؤ کے دیہاتوں کوہڑو اور ڈولیجی کے کیمپوں میں فوجی قافلے پہنچ  گئی ہیں ۔ 

علاقہ ذرائع کے مطابق فورسز گاڑیوں کے  علاوہ مزکورہ علاقوں میں گدے بھی لے جا رہے  ہیں، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستانی فورسز جھاؤ کے مختلف پہاڑی علاقوں میں فوجی جارحیت شروع کرنے جا رہی ہے۔

پاکستانی فورسز کے فوجی کیمپوں میں بڑی تعداد میں جمع ہونے سے لوگ پریشان ہیں کہ پاکستانی فورسز فوجی جارحیت شروع کر کے ہمیں ہراساں کریں گے۔

مقامی زرائع کے مطابق جھاؤ کے علاقے دراجکور میں دو دن قبل پاکستانی فورسز فوجی کشی کرنے کے بعد واپس چلے گیے ہیں ،دوسری جانب  نونڈرہ کے علاقہ میں پاکستانی فورسز نے مختلف  گھروں میں فوج کشی دوران توڑ پھوڑ کرکے دو مقامی افراد کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیاتھا ۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post