بولان موٹر وے پولیس کی ایک مسافر گاڑی کو بلاجواز چالان کرنے اور ناروا رویہ پر ٹرانسپورٹرز نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے لکپاس کے مقام پر احتجاجا ،شال کراچی ،شال گوادر ،شال تفتان شاہراہ کو عام ٹریفک کیلئے بندکر دیا۔
ٹرانسپورٹرز نے سٹرک پر گاڑیاں کھڑی کر کےمو ٹر وے پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی اور کہاکہ پولیس اور فورسز کی غنڈہ گردی نہیں چلے گی ، انھیں عوام کا نوکر رہ کر کام کرنا چاہئے آقا نہیں ۔