منگچر فائرنگ کے مختلف واقعات 3 افراد ھلاک

 


بلوچستان منگچر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما ھلاک ۔ قبائلی و سیاسی رہنما  عبدالنبی محمد شہی نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ھلاک ہوگئے، انہیں جوہان کراس بازار سے اپنے گھر جاتے ہوئے رنگی محمود گہرام ایریا میں نشانہ بنایا گیا، تاہم فوری طور پر واقعے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔ 

علاوہ ازیں شال مسے زئی میں مسلح تصادم میں ایک شخص قتل۔آرمبی مسے زئی دو افراد کی لڑائی میں سیف اللہ ولد نصراللہ قوم مسے زئی گولی لگنے سے موقع پر ھلاک ہوگیا۔ 

ادھر جھل مگسی  گنداواہ کے علاقے گاجان کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص قتل ہوا ، جس کی شناخت عرفان علی لاشاری ولد شاہنواز خان لاشاری کے نام سے ہوا ہے۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس موقع پر پہنچ کر جہاں نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گنداواہ منتقل کر دیا۔نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کر دیا گیا ہے مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post