بہادر عرف بابو کو صفائی پیش کرنے کا شفاف موقع دیں گے ۔ بی ایل ایف

 


بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ بہادر عرف بابو ولد یعقوب نے اپنے بیان میں بلوچ قومی تحریک آزادی اور سرمچاروں کے خلاف ڈیتھ اسکواڈ بناکر کاروائیاں کرنے کے اپنے خلاف الزامات کی تردید کی ہے اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کو صفائی پیش کرنے کی پیشکش کیاہے۔ 


ترجمان نے کہاہے کہ بی ایل ایف ایک زمہ دار قومی تنظیم ہے جو آزادی کی جنگ لڑرہی ہے۔اگر بہادر عرف بابو ولد یعقوب ساکن مند اپنے خلاف قومی غداری،ریاستی سرپرستی میں ڈیتھ اسکواڈ بنانے اور سرمچاروں کے خلاف کاروائیوں میں شامل ہونے کے بقول ان کے الزامات کی صفائی پیش کرنا چاہتاہے تو بی ایل ایف موصوف کو صفائی پیش کرنے کا شفاف موقع دے گا۔




Post a Comment

Previous Post Next Post