بلوچستان کے ضلع کیچ تجابان میں مسلح افراد نے گذشتہ شب پاکستان فورسز کیمپ پر راکٹوں و دیگر ہتھیاروں سے حملہ کردیا ۔ جس سے علاقہ تقریبا بیس منٹ تک شدید فائرنگ اور دھماکوں سے گونجتا رہا۔
ذرائع کے مطابق حملے میں پاکستانی فورسز کو جانی نقصانات کا خدشہ ہے کیوں کہ حملے کے وقت کیمپ میں شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے ہیں۔
آخری اطلاع تک حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے مگر مذکورہ علاقے میں بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں۔