بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر گوادر کے علاقہ گٹی ڈور چوک سے د پاکستانی فورسز نے محمد وحید ولد محمد علی اور نصرت ولد عبدالرحمان نامی دو نوجوانوں کو جبری لاپتہ کردیا ہے ۔
لواحقین کے مطابق انھیں پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے گٹی ڈور گوادر میں واقع ان کے ڈیزل ڈپو سے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کیا ہے۔
ان کے مطابق دونوں نوجوان گذشتہ کئی سالوں سے ڈیزل کے کاروبار سے منسلک ہیں۔
انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں عدالتوں میں پیش کیا جائے ۔