شال کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر حملہ جوابی فائرنگ کے تبادلے میں چار مشتبہ افراد ہلاک، اسلحہ اور دستی بم برآمد پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
پولیس حکام کے مطابق ہفتہ کی شب نیو سریاب پولیس تھانے کی موبائل وین کلی زرین کے قریب معمول کی گشت پر تھی کہ اچانک نامعلوم مسلح ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ شروع کردی۔
پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے دوران ایک حملہ آور موقع پر مارا گیا اور باقی تین فرار ہو کر قریبی آبادی میں روپوش ہوگئے۔
پولیس کی اطلاع پر سی ٹی ڈی اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تلاش شروع کردی۔
اسی دوران فرار حملہ آوروں نے دوبارہ پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔
پولیس کی جوابی کارروائی سے 4 حملہ آور بھی مارے گئے۔ پولیس نے مارے گئے حملہ آوروں کے قبضے سے اسلحہ اور تین دستی بم برآمد کر لئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق مارے گئے چاروں مشتبہ افراد کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا سی ٹی ڈی حکام اس سلسلے میں مزید تحقیقات کررہی ہے۔
آپ کو علم ہے کاؤنٹر ٹیرززم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی ج نہتے شہریوں کو جعلی مقابلوں میں مارنے کیلے سخت بدنام ہے ۔آئے روز چھوٹے مقابلوں میں جبری لاپتہ افراد کو ھلاک کرتے رہتے ہیں ۔