کراچی میں 239 افراد کے لاپتہ ہونے کا انکشاف ،رپورٹ ہائی کورٹ میں پیش

 


پاکستان مقبوضہ سندھ کے دارلحکومت کراچی میں 239 افراد کے لاپتا ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کی رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کردی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی 10 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسٹ زون ضلع کورنگی میں 22، ملیر انویسٹی گیشن میں 16 افراد لاپتہ  ہیں۔

ضلع شرقی انویسٹی گیشن کے 51، ضلع جنوبی انویسٹی گیشن کے 29 افراد لاپتہ ہیں۔

اسی طرح ضلع کیماڑی انویسٹی گیشن کے 24، ضلع جنوبی کراچی کے 19، ضلع غربی انویسٹی گیشن کے 40 افراد لاپتہ ہوئے۔

ضلع وسطی کے 38 افراد لاپتہ ہیں ۔

ان لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے عدالتی حکم پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بھی تشکیل دی گئی ہے۔

آپ کو علم ہے   کراچی میں متعدد بلوچ بھی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بنائے گئے ہیں ۔ 



Post a Comment

Previous Post Next Post