خیبر پختونخوا میں 23 افراد فوج کشی دوران مارے گئے ،5 فورسز اہلکار ھلاک ہوئے

 


راولپنڈی پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اپنے جاری کردہ بیان میں اعتراف کیاہے  کہ انکی درندہ فورسز نے   خیبر پختونخوا کے 3مختلف  مقامات پر فوج کشی کرتے ہوئے 23  شہریوں کو ھلاک کردیا ہے ۔ 

 آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ  میں  5 فورسز  اہلکار نائک محمد اشفاق بٹ، لانس نائیک سید دانش افکار ، سپاہی تیمور ملک، سپاہی نادر صغیر، محمد یاسین ھلاک ہوگئے ہیں۔

 ترجمان  نے کہاہے کہ 26مئی کو  پشاور کے علاقے حسن خیل میں فوج کشی دوران 6 افراد ہلاک کیے گئے ،جبکہ 27مئی کو ڈسٹرکٹ ٹانک میں دوران فوج کشی 10 افراد ماردیئے گئے۔

 علاوہ ازیں دوسری جانب ضلع خیبر کے علاقے باغ میں 7مشتبہ افراد کو فائرنگ میں ھلاک کردیا گیا ۔ 



Post a Comment

Previous Post Next Post