نوشکی دو افراد جبری لاپتہ ، کیچ پاکستانی فوجی چوکی پر حملہ



بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے ریکو سے تعلق رکھنے والے دو افراد
نور احمد ولد سید خان سمالانی اور صاحب خان ولد جلال خان سمالانی
کوپاکستانی فورسز نے گذشتہ دنوں 9 مئی کو مرکزی شاہراہ سے اس وقت جبری لاپتہ کیا کیا جب وہ نوشکی شہر جارہے تھے۔
مذکورہ افراد گلہ بانی و کاشتکاری کے شعبے سے تعلق رکھتے تھے۔

ادھر بلوچ کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں پاکستانی فوج کو مسلح افراد نے ایک حملے میں نشانہ بنایا ۔
تفصیلات  کے مطابق زامران میں آرچنان کے مقام پر قائم پاکستان فوج کے پوسٹ پر تعینات اہلکاروں کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

حملے کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے حکام نے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا گیا ہے۔

آخری اطلاع تک مزکورہ حملوں کی ذمہداریاں تاحال  کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post