مشکے : دو حملوں میں دشمن فوج کے تین اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ بی ایل ایف

 


 آواران سرمچاروں نے مشکے کے علاقے تنک میں پاکستانی فوج پر دو حملے کئے۔ پہلے پیدل گشتی ٹیم کو بم سے نشانہ بنایا اور بعد میں ان کی مدد کو آنے والے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔ 

انھوں نے کہاہے کہ تنک میں شردوئی کے مقام پر سرمچاروں نے دشمن فوج کی پیدل گشتی ٹیم کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس میں دو اہلکار موقع پر ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ ان کی مدد کو آنے والی قافلے پر سرمچاروں نے قریب سے گھات لگا کر حملہ کیا جس سے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ 

حملے کے بعد دو لاشوں اور زخمیوں کو اٹھانے کیلئے ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر پہنچے۔ سرمچار بہترین گوریلا حکمت عملی کے ساتھ دشمن کو کاری ضرب پہنچانے کے بعد اپنے محفوظ ٹھکانوں میں پہنچ گئے۔ 

بلوچستان لبریشن فرنٹ حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post