عیدالفطر کے آمد کے موقع پر ماہ رمضان میں خضدار بازار میں دھماکے کی مذمت کرتے ہیں۔ سردار اخترجان مینگل



 بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ایم این اے خضدار قائد بلوچستان سردار اخترجان مینگل نے خضدار عمر فاروق چوک پر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر بلوچستان کے خاص کر خضدار کے حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں خضدار کے مصروف بازار عمر فاروق چوک پر دھماکہ بے گناہ لوگوں کی شہادت سے عوام میں خوف و ہراس پھیلایا جارہا ہے۔ 

یہ ایک گہری سازش ہے اور بزدلانہ اقدام ہے جسکی ہم پُر زور مذمت کرتے ہیں اور ان جیسے گھناونی سازشوں سے عوام کو ذہنی کوفت میں مبتلاء کرنے کی کوشش ہورہا ہے۔ 

سردار اخترجان مینگل نے کہا کہ شہداء کے خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post