پاکستانی فورسز نے عزیز نامی شخص کو جبری لاپتہ کردیا ، نوشکی سی ٹی ڈی نے 4 افراد کو گرفتار گرفتار کرلیا

 


کیچ  پاکستانی فورسز نے رات گئے چھاپہ مار کر جوسک کے مقام پر عزیز نامی شخص کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا جس کے بعد وہ لاپتہ ہے ۔ 

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے چھاپہ کے دوران خواتین بچوں پر تشدد کرنے کے علاوہ گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی ہے  ۔ بتایا جارہاہے کہ یکم دو اپریل کی درمیانی شب بھی فورسز نے چھاپہ مار کر خواتین بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔ 

علاوہ ازیں بدنام زمانہ کاؤنٹر ٹیرززم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے  جاری بیان میں کہاہے کہ نوشکی واقعے میں ملوث حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی ہے ، جبکہ 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تحیقات کیا جارہا ہے ۔

آپ کو علم ہے گذشتہ ہفتے  نوشکی میں  9  پاکستانی مخبروں کو  شناخت کے بعد ہلاک کرنے کی ذمہداری بلوچ مسلح تنظیم نے قبول کی  تھی ۔ 

پولیس کے مطابق نوشکی میں 12 افراد کو ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث حملہ آور تاحال گرفتار نہیں ہوسکے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس، سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، چار مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post