بولان کریش پلانٹ نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔بی ایل ایف

 


بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ سرمچاروں نے 17 مارچ بروز اتوار بولان کے علاقے اللہ واریو ڈیم کے قریب ریاستی منصوبوں کی تکیمل کے لئے لگائے گئے کریش پلانٹ کو فائرنگ بعد  نذر آتش کردیا ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ تنظیم یہ واضح کرتی ہے کہ بلوچستان میں کوئی بھی ریاستی منصوبہ ہمارے نظروں سے اوجھل نہیں ہے۔ ہم ان تمام منصوبوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی وقت انہیں نشانے بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ہم مقامی ٹھیکیداروں کو بھی تنبیہ کرتے ہیں کہ اپنے وسائل ریاستی منصوبوں سے دور رکھیں بصورت دیگر اپنے نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے۔

بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور تمام ریاستی منصوبوں کو سبوتاژ کرنے کا عزم دہراتی ہے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post