بولان میں قابض پاکستانی فوج کی رسد گاڑی کو بم حملے میں تباہ کردیا - بی ایل اے



بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے  کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ  سرمچاروں نے بولان کے علاقے مارگٹ میں جعفری کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا۔

انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ دشمن فوج کی پوسٹ پر رسد پہنچا رہی تھی، دھماکے کے نتیجے میں کم از کم تین دشمن اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔

بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کی بلوچستان سے مکمل انخلاء تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post