خضدار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل، حب نوجوان فوٹوگرافر نے خودکشی کرلی



بلوچستان حب  میں نوجوان نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق داؤد داد بلوچ نامی نوجوان فوٹوگرافر نے حب چوکی میں اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر اپنی جان لے لی۔

واقعے کے محرکات کا ابھی تک معلوم  نہیں چل ہوسکے  ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بلوچستان میں خاص طور پر نوجوانوں اور خواتین میں خودکشی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بلوچ نیشنل موومنٹ (BNM) PAANK کے ہیومن رائٹس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے شیئر کیے گئے اعدادوشمار خودکشی کے واقعات کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافے کو ظاہر کرتے ہیں۔

تنظیم کے مطابق گزشتہ سال بلوچستان بھر میں خودکشی کے 80 واقعات رپورٹ ہوئے۔ تاہم، کیسز کی اصل تعداد رپورٹ ہونے سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہیں، کیونکہ بہت سے کیسز رپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے، بنیادی طور پر بلوچستان کے دیہی علاقوں میں مواصلاتی نظام کی عدم دستیابی کی وجہ سے کیسز سامنے نہیں آتے ہیں۔

دریں اثناء  خضدار میں فائرنگ سے ایک شخص قتل۔ اطلاعات کے مطابق خضدار کے علاقے گزگی حیات آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ قتل ہونے والے شخص کی شناخت سرفراز محمد حسنی کے نام سے ہواہے ۔  پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر  ہسپتال منتقل کردیا ، مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post