مستونگ فورسز چوکی پر بم اورکیچ فوج کشی میں مصروف فورسز پر حملہ ،بولان ، کریش پلانٹ نذر آتش، مزدور اغواء



بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کیڈٹ کالج کراس کے قریب پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ کے حفاطتی چوکی پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔جس سے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔ 

دھماکہ کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔

علاوہ ازیں کیچ  میں فوج کشی میں مصروف اہلکاروں کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ، حملے کے بعد ہیلی کاپٹر علاقے میں پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں تمپ کے علاقوں کلبر، گومازی، کہن و گردنواح میں اتوار کی الصبح پاکستانی فورسز نے  فوج کشی  کا آغاز کردیا۔

تازہ اطلاعات کے مطابق کلبر کے علاقے کوہاڑ میں فوج کشی میں مصروف اہلکاروں کو مسلح افراد نے گھات لگاکر حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

حملے میں فوجی اہلکاروں کے جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔ حملے کے بعد علاقے میں ہیلی کاپٹر بھی پہنچ گئے۔

دریں بولان قائم کریش پلانٹ نذر آتش ،نامعلوم افراد نے ایک مزور کو بھی اغواء کرلیا۔تصیلات کے مطابق بولان کے علاقے اللہ واریہ ڈیم کے قریب دسیوں نامعلوم مسلح افراد نے کریش پلانٹ کو نذر آتش کردیا،جبکہ وہاں پر موجود چوکیدار کو بھی اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے کریش پلانٹ کو آگ لگ دی اور چوکیدار کو اغوا کرلیا ۔ چوکیدار کا تعلق وزیرستان سے بتایا جارہاہے ۔ 

واقع کے بعد قابض فورسز نے فوج کشی شروع کردی  ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post