ڈیرہ اسماعیل خان فوجی قافلے پر خود کش حملہ، متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی

 


 خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں جمعرات کی صبح سیکیورٹی فورسز کے کانوائے پر بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 20 سے زائد فوجی اہلکار ہلاک اور زخمی ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق دھماکہ تھانہ ہتھالہ کی حدود عیسی خان چیک پوسٹ کے قریب ہوا۔ بارود سے بھری گاڑی کا ٹارگٹ ٹانک سے ڈیرہ آنیوالی "7 ایف ایف" یونٹ کے فوجی کانوائے تھا ۔

مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں صوبیدار سمیت 4 فوجی اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ  25 اہلکار زخمی ہو گئے، جن میں سے اکثریت کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہیں۔ جن کو فوری طور پر ڈی آئی خان کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

دھماکے کے بعد ڈیرہ وزیرستان روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ابھی تک مذکورہ خودکش دھماکے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی تاہم طالبان ذرائع سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق حملہ تحریک طالبان پاکستان کیجانب سے کیا گیا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post