بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے ک9 سرمچاروں نے تمپ، زامران اور مستونگ میں تین مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا جن میں چار دشمن اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔
بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز کیچ کے علاقے تمپ میں جارحیت میں مصروف قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو کوہاڑ میں گزن کوہ کے مقام پر اس وقت نشانہ بنایا جب وہ علاقے میں پیش قدمی کی کوشش کررہے تھے۔
انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں نے گھات لگاکر قابض فوج پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین دشمن اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے۔
بی ایل اے کے سرمچاروں نے ایک اور کارروائی میں گذشتہ شب مستونگ شہر میں قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے حفاظتی پوسٹ کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں کم از کم تین دشمن اہلکار زخمی ہوگئے۔
ترجمان نے مزید کہاہے کہ 17 مارچ کی شب زامران میں کوہ تان کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک دشمن اہلکار ہلاک اور کم از کم مزید دو زخمی ہوگئے۔
بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقصد کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گے ۔