خضدارمیں تاجر قتل، ورثا کا لاش کے ہمراہ احتجاج، قومی شاہراہ بلاک

 


بلوچستان کے علاقے خضدار میں رات گئے  مسلح افراد کے ہاتھوں گھر میں گھس کر حاجی علی حسن محمد حسنی نامی تاجر کو قتل کرنے کیخلاف 

ورثانے نے احتجاجاً نعش کے ہمراہ دھرنا دیکر شال کراچی  شاہراہ کو سنی کے ایریاسے بلاک کردیا ۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کی شب بازگیر یوسی کھنڈ خضدار میں درجن بھر مسلح افراد ان کے گھر میں گھس آئے ،تمام گھر والوں کو یرغمال بناکر گھر میں  لوٹ مار کی اور مزاہمت پر حاجی علی حسن محمد حسنی کو قتل کردیااور فرار ہوگئے ۔مگر انتظامیہ قاتلوں کے خلاف کاروائی سے قاصر ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post