گوادر میں بی وائی سی کے پروگرام کو ناکام بنانے کے ریاستی حربے کو ناکام بنایاجائے ۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ



گوادر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہاہے کہ گوادر میں آج بلوچ یکجہتی کمیٹی کے پروگرام کو ناکام بنانے کے لئے ریاست نے  تمام تر حربے استعمال کرنے کے بعد انٹرنیٹ کو بند کردیا ہے۔ 

انھوں نے کہاہےکہ تمام تر ہتھکنڈوں اور سازشوں کے باوجود بلوچ یکجہتی کمیٹی کا پروگرام جاری ہے، ہم عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ بھر پور تعداد میں اس آج کے آگاہی مہم میں شرکت کرکے ریاست کے تمام سازشوں کو ناکام بنائیں۔


Post a Comment

Previous Post Next Post