پشاور : شمالی وزیرستان میں دو فریقوں کے درمیان فائرنگ، 4 افراد ھلاک 2 زخمی۔تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں دو فریقوں کے درمیان جھگڑے کے باعث فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ھلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
واقع کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔
پشاور میں جائیداد کے تنازعہ پر باپ اور دو بیٹوں کو قتل کردیا گیا ، ملزم شمشاد خان نے عین افطاری کے وقت ہمسائے کے گھر پر دھاوا بول دیا۔
ملزموں کی فائرنگ سے باپ اور دو بیٹے ھلاک اور والدہ زخمی ہوگئیں، پولیس کے مطابق فریقین میں جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے۔