شال اور مچھ سے پاکستانی فورسز ہاتھوں 2 نوجوان جبری لاپتہ

 


بلوچستان کے مرکزی شہر شال سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے شال کیچی بیگ سے ایک شخص کو حراست میں لیکر   لاپتہ کردیا ہے جس کی شناخت آصف شاہوانی کے نام سے ہوا ہے۔

جس کے بعد وہ لاپتہ ہے ۔ 

دوسری جانب مچھ بولان سے پاکستانی فورسز نے گل زمان کرد نامی نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے 

مذکورہ نوجوان 12 فروری 2011 کو  جبری گمشدگی کا شکار اور مارچ میں جعلی مقابلے میں مارے جانے والے  لاپتہ شیر زمان کرد کے بھائی ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹوں پر انسانی ہمدردی رکھنے والے انسانی حقوق کے  کارکنوں نے عالمی انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ گل زمان کرد کی بحفاظت بازیابی کے لئے قدم  اٹھائیں۔ اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے ۔ 

انہوں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مزکورہ نوجوان کو بھائی کی طرح ماورائے عدالت قتل نہیں کیا جائے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post