کیچ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ گزشتہ
روز دن کے ایک بجے سرمچاروں نے تمپ کے علاقے اپسی کھن کے دز راہ میں قائم چوکی پر جدید و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
شدید حملے میں قابض فوج کا ایک اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔ حملے میں دشمن کے سولر سسٹم مکمل تباہ ہوئے اور چوکی کی دیواروں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
انھوں نے کہاہے کہ سرمچاروں کے اس حملے میں حواس باختہ دشمن فوج کے اہکاروں کو اتنی مہلت بھی نہیں ملی کہ وہ ایک فائر بھی کرسکے۔
پاکستانی فوج کی بلوچستان میں شکست فاش ہونے کا ثبوت ہے کہ وہ مقابلے کرنے کے بجائے فرار کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہے۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔بلوچستان کی مکمل آزادی تک سرمچاروں کے حملے قابض فوج پر شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔