اورماڑہ دو روز کے دوران خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے دو افراد نے خودکشی کرلی


بلوچستان کے ساحلی شہر اورماڑہ کے دیہی علاقے ہڈ گوٹھ میں بشیر ولد نوکاپ  نامی شخص کی نعش علی الصبح درخت سے لٹکتی ہوئی ملی۔  پولیس نے  نعش  تحویل میں لے کر ضروری اور ضابطے کی کارروائی کے بعد  ورثا کے حوالے کر دیا۔ 


علاقائی ذرائع  کے مطابق ایک روز قبل خودکشی کرنے والے بشیر نامی شخص کی بھتیجی جو دیدگ نامی شخص کی اہلیہ تھی نے بھی گھر کے باورچی خانے میں گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی تھی۔ تاہم اورماڑہ کے دیہی علاقے ہڈ گوٹھ میں دو روز کے دوران خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے دو افراد کی مبینہ خودکشیاں کرنے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہو سکے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post