آواران کے علاقہ پیراندر گزی سے نامعلوم مسلح افراد نے طاہر ولد بارو اور بشیر ولد خان محمد نامی افراد کو اسلح کے زور پر اغوا کرکے لے گئے ہیں ۔
تاہم معلوم نہیں ہواہے کہ انھیں پاکستانی خفیہ اداروں کے کارندوں نے اغوا کیا ہے ،یا آزادی پسند تنظیموں نے اٹھایا ہے ۔
دریں اثناء مستونگ میں عبدالقیوم شاہوانی نامی شخص کے گاڑی پر ڈاکخانہ روڈ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ، تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے ہیں یا ھلاک معلوم نہیں ہوسکاہے ۔
بتایا جارہاہے کہ حملہ کے دوران مذکورہ شخص کے محافظوں نے بھی جوابی فائرنگ کی تھی ۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ قیوم پاکستانی ریاستی خفیہ اداروں کے ایماء پر مقامی ڈیتھ اسکوائڈ کے سرغنہ کے طورپر کام کر رہے ہیں ۔