بلوچستان کے علاقے بولان میں ڈھاڈر کے قریب نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے 12 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو اُڑا دیا ، دھماکے کے فوری بعد گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سوئی گیس کا عملہ فوری طور پر دھماکے کی جگہ پر پہنچ گیا ۔
آخری اطلاع تک گیس پائپ لائن اڑانے کی ذمہداری کسی مسلح آزادی پسند تنظیم نے ابتک قبول نہیں کی ہے۔