ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کو مسلسل چوتھے سال دنیا کا چوتھا ’بدترین‘ پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے، گزشتہ چند سالوں میں اس کی پوزیشن میں کوئی بہتری نہیں آئی۔
دنیا بھر کے ممالک میں رہائش اور شہریت کے حوالے سے سروسز فراہم کرنے والی لندن کی معروف فرم ہینلے گلوبل نے دنیا کے 199 پاسپورٹس کی رینکنگ جاری کی ہے۔
رینکنگ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ مسلسل تیسرے سال دنیا کا چوتھا ’بدترین‘ پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔
’بدترین‘ پاسپورٹ کی رینکنگ میں پاکستان سے نیچے صرف 3 ممالک ہیں جن میں شام، عراق اور افغانستان شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں پاکستانی پاسپورٹ 34 کے اسکور کے ساتھ 104 ممالک میں سے 101 ویں نمبر پر ہے
جنوبی ایشیا میں صرف بھارت نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اور وہ اس فہرست میں بدستور 80ویں نمبر پر ہے اور بھارتی پاسپورٹ کے حامل افراد 62 ممالک میں بغیر پیشگی ویزا کے سفر کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب اگر طاقتور ترین پاسپورٹس کی بات کی جائے تو فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، سنگاپور اور اسپین پہلے نمبر پر ہیں۔
اس کے علاوہ فن لینڈ، جنوبی کوریا اور سویڈن دوسرے نمبر پر ہیں، آسٹریا، آئیرلینڈ، ڈنمارک اور نیدرلینڈ تیسرے، برطانیہ چوتھے، امریکا اور کینیڈا ساتویں اور متحدہ عرب امارات گیارہویں نمبر پر ہیں۔