عبد المالک سمالانی کی جبری گمشدگی کی تفصیلات انکے اہلخانہ نے جمع کرادی



وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے  میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا ہےکہ ‏عبد المالک سمالانی کی جبری گمشدگی کی تفصیلات انکے اہلخانہ نے وی بی ایم پی کو فراہم کردیں ہیں ۔ اہلخانہ نے تنظیم سے شکایت کی کہ عبدالمالک سمالانی ولد خالق داد کو  16 اکتوبر 2022 میں دشت ڈیگاری ضلع مستونگ سے فورسز نے غیر قانونی گرفتاری کے بعد جبری لاپتہ کردیا ہے اور انکے سلامتی کے حوالے سے خاندان کو معلومات بھی فراہم نہیں کیاجارہا ہے ۔ جسکی وجہ سے وہ شدید زہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔


 انھوں نے کہا ہےکہ تنظیمی سطح پر عبدالمالک کے اہلخانہ کو یقین دھانی کرائی گئی کہ عبدالمالک کے کیس کو لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن اور حکومت کو فراہم کرنے کےساتھ ان کی باحفاظت بازیابی کے لیے تمام فورمز پر آواز اٹھائی جائے گی۔


 نصراللہ بلوچ نے کہا ہے کہ شہریوں کو جبری لاپتہ کرنا ملکی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ بلوچستان سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو لاپتہ کیاگیا ہے اور حکومتی سطح پر لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو معلومات بھی فراہم نہیں جاتا جسکی وجہ سے لاپتہ افراد کے اہلخانہ شدید ذہنی کرب و اذیت میں مبتلا ہے اور اپنے پیاروں کی باحفاظت بازیابی کے لیے سراپا احتجاج ہیں 

 انھوں  نے کہا ہے  حکومت اور ملکی اداروں کے سربراہوں کو چاہیے کہ وہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاپتہ افراد کے مسئلے کو انسانی ہمدردی کے بنیاد پر دیکھے اور لاپتہ افراد کے بازیابی کو یقینی بنانے کے حوالے سے فوری طور پر عملی اقدامات اٹھائے، جن پر الزام ہے انہیں منظر عام پر لاکر عدالت میں پیش کیا جائے اور جبری گمشدگیوں کے مسئلے کو ملکی قوانین کے تحت حل کیا جائے اور بلوچستان میں پھلی ہوئی بےچینی کو ختم کرے

Post a Comment

Previous Post Next Post